نور الثقلین

ساخت وبلاگ
لاکھوں وہ ہیں جو نجف سے کربلا، بغداد سے کربلا، بصرہ سے کربلا، ایران سے کربلا، بحرین سے کربلا، لبنان سے کربلا، شام سے کربلا، پاکستان سے کربلا، افغانستان سے کربلا، آذربائیجان سے کربلا، یورپ سے کربلا، افریقا سے کربلا، آسٹریلیا سے کربلا، امریکا سے کربلا کی جانب گامزن ہیں اور کروڑوں وہ ہیں جو اس سفر کی آرزو دل میں بسائے غم زدہ ہیں۔ میری نظر میں یہ سفر درحقیقت سوئے کربلا نہیں بلکہ سوئے حسین (ع) سفر ہے۔ وہ لوگ جو یہ سفر کر رہے ہیں ان پر رشک آتا ہے۔ میرے کئی دوست گذشتہ چند دنوں میں مجھے خدا حافظ کہہ کر اس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ ہر دوست کی روانگی نے دل کو تڑپا دیا، رشک ہوا ان افراد کے نصیب پر کہ نواسہ رسول (ص) نے ان احباب کو اپنی زیارت کے لئے بلایا ہے۔ یہ سفر زیارت جو خصوصی طور پر اربعین حسینی کے موقع پر کیا جاتا ہے، صدیوں سے جاری ہے اور اب تو ایک باقاعدہ ثقافت کا رنگ اختیار کرچکا ہے۔ ہزاروں میل کا سفر طے کرکے سرزمین عراق پر پہنچنے والے زائرین کربلا کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نجف سے کربلا تک کا سفر جو تقریباً اسی کلومیٹر ہے، پیدل طے کریں۔ جی ہاں پاکستان، لبنان، بحرین، افغانستان، شام، امریکا، یورپ، نور الثقلین...
ما را در سایت نور الثقلین دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : ikhlas110o بازدید : 172 تاريخ : جمعه 21 آبان 1395 ساعت: 18:56